0

کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں غریب ملکوں میں تقسیم کی جائیں، عالمی ادارہ صحت


جنیوا: گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے امیر ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے عوام کیلیے ضرورت سے زیادہ کورونا ویکسین محفوظ کرنے کے بجائے یہ اضافی خوراکیں غریب ملکوں میں تقسیم کردیں کہ جہاں اس ویکسین کی زیادہ ضرورت ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر امیر ممالک اپنی ضرورت سے زیادہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کروا چکے ہیں جبکہ بعض ممالک میں ویکسی نیشن مکمل ہوجانے کے بعد بھی بوسٹر شاٹس کے نام پر کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں لگائی جارہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گبرئیسس نے کورونا ویکسین کی فراہمی میں اس بین الاقوامی فرق کو لالچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں