0

گھوڑے کی ہنہناہٹ اور شور شرابے کی سزا: ساڑھے تین سال قید بامشقت


ماسکو: چند روز قبل روس کے ایک شہری کو ساڑھے تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی کیونکہ وہ پچھلے دو سال سے شور مچا کر اور گھوڑے کی زوردار ہنہناہٹوں کی آوازوں سے اپنے پڑوسیوں کو پریشان کررہا تھا۔خبروں کے مطابق، یوری کوندراتیف نامی یہ 47 سالہ شخص روسی شہر نژنی نوفگورود کا رہائشی ہے جس کے پڑوسی پچھلے دو سال سے اس کے خلاف مقامی تھانے میں شکایات جمع کروا رہے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ دو سال پہلے پڑوسیوں کے بچوں نے شور مچا کر اسے پریشان کیا تھا، جس کا بدلہ لینے کیلیے اس نے یہ راستہ اختیار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں