0

لاہور میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کے پھیلا کا خطرہ بڑھ گیا


صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں ڈیلٹا وائرس کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے دو روز قبل مشتبہ نمونے لیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ نمونے میو، سروسز اور جناح ہسپتال کے مریضوں سے لیے گئے۔ذرائع کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی تشخیص محکمہ صحت کی لیبارٹریز میں کی گئی ہے۔ ڈیلٹا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بھارتی وائرس کی شہر میں موجودگی درست ہے۔ یہ بھارتی وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس سے بچا کا واحد حل ویکسین اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان اس وقت کورونا کی چوتھی لہر سے گزر رہا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ اپنی شکلیں بدل رہا ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر کے دوران ڈیلٹا ویرئینٹ پھیلنے کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں