0

مریم صفدر الیکشن مہم میں مودی کے کشمیریوں پر مظالم پر خاموش کیوں ہیں، فرخ حبیب


اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر الیکشن مہم میں مودی کے کشمیریوں پر مظالم، غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات پر کیوں خاموش ہیں، وہ مودی کی جانب سے حریت رہنماں کے پابند سلاسل پر لب کشائی کیوں نہیں کر رہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر آزاد کشمیر الیکشن مہم میں ووٹ مانگنے کی بجائے ابو بچا فریادیں کر رہی ہیں۔ ان کو مشورہ ہے کہ عمران خان سے کسی قسم کے این آر او کی امید نہ رکھیں، آج تک مریم نے کشمیر میں جتنی بھی تقریریں کیں سب کو سن لیں کئی بھی منشور پر بات نہیں کی۔مریم صفدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ بغض عمران میں اتنے آگے نکل چکے ہیں کہ ان کی تقریر عمران خان سے شروع اور انہی کے نام پر ختم ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں