0

پنجاب حکومت نے عیدالضحی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے عیدالضحی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں 20 سے 22 جولائی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔خیال رہے کہ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو عید الاضحی پر پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی۔یہ تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی تاہم حکومت نے عید پر صرف تین چھٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں