0

ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد: اوگرا نے تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کرکے قیمت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہیٹرک مکمل کرلی اور تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کیا ہے، اس اضاف کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی تھی، اور اب تین دن میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا گیا ہے، آج ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو ہوگئی ہے، گھریلو سلینڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلینڈر میں 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلینڈر 2050 ، کمرشل سلینڈر 7915 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں