0

بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے، شاہد آفریدی


کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو مثبت انداز میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ہی کامیابی ملی، جہاں ہماری بیٹنگ کامیاب رہیں، وہیں پاکستان کی بولنگ بھی عمدہ رہی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں کھلاڑیوں کا ٹمپرامٹ وہ نہیں جو ٹی ٹوئنٹی کا ہے، ٹیم منجمنٹ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ون ڈے کے لحاظ سے ٹیم کا ماحول بدلنا پڑے گا، بطور ہیڈ کوچ ان کو ٹیم کو لے کر چلنا ہوگا، امید ہے کہ پاکستان عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں