0

داسو واقعے کی تحقیقات تکمیل کے قریب ہے، وزیرداخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ داسو واقعے کی تحقیقات تکمیل کے قریب ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو قراقرم ہائی پر حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد جان کی بازی ہارگئے، حادثے میں 9 چائنیز بھی جاں بحق ہوئے، اس حوالے سے وزیراعظم نے چائنیز ہم منصب سے بھی بات کی، چین نے اپنے باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی استدعا کی ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو چائنیز کی سیکورٹی کو مذید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے، عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کی ہدایت کی ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میری چائنیز سفیر سے آج فون پر بات ہوئی، ہم نے بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا، چین کی تحقیقاتی ٹیم نے جائیحادثہ کا دورہ کیا ہے، چائیز ٹیم بھی تحقیقات کررہی ہے، داسو واقعی کی تحقیقات تکمیل کے قریب ہے، واقعہ جے سی سی اجلاس کوسبوتاژ کرنے کی کوشش تھی، واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت بے نقاب کریں گے، سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، کوئٹہ سرینہ چوک واقعے میں بھی یہی عناصر ملوث ہیں، چینی شہریوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں