0

ممتاز مصور، مائیکل اینجلو کا مبینہ فنگرپرنٹ دریافت


لندن: اب سے 500 برس قبل مشہور مصور اور مجسمہ ساز مائیکل اینجلو کے ہاتھوں سے تراشے گئے شاہکار مومی مجسمے پر انگوٹھے کا نشان دریافت ہوا ہے جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ شہرہ آفاق مصور کا نشانِ انگشت ہوسکتا ہے۔لندن میں واقع وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم کے ماہرین نے جب دوبارہ اس مجسمے پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ ایک مقام پر انگوٹھے کا نشان واضح ہے اور وہ مائیکل اینجلو کا ہوسکتا ہے جو مومی مجسمے پر ثبت ہوگیا ہے۔ یہ ایک بڑے مرمریں مجسمے کا حصہ ہے جو مکمل نہیں ہوسکا تھا۔اس شاہکار کو غلام کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک برہنہ شخص اپنے چہرے کو چھپارہا ہے۔ خیال ہے کہ اسے روم میں پاپ جیولیئس دوم کے مقبرے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں