0

کشمیر میں ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو بہت برا ہوگا، مریم نواز


مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔اسلام گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر نے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیا، ہمارا منتخب نمائندہ الیکشن جیت چکا ہے، اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ، یہاں اتنی گرمی میں جلسے کر کر کے میرا گلہ خراب ہوگیا ہے، اور آپ لوگ میری خاطر 40 ڈگری درجہ حرارت میں کھڑے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو آزاد کشمیر میں ن لیگ کی الیکشن مہم نظر آرہی ہے، ہماری جماعت نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں، تحریک انصاف کا استقبال گندے انڈوں اور جوتوں سے ہوتا ہے، مسلم لیگ ن 2018 والی نہیں رہی، یہ ووٹ چوروں کو پکڑنے والی جماعت ہے اور جس نے دھند میں سے ووٹ ڈھونڈ لیے تھے، یہ 2018 نہیں ہے جس میں آپ نے آرٹی ایس رکوادیا تھا، ووٹ چوروں اگر تم نے دھاندلی کی یا ہمارا کشمیر سے جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اس بار الیکشن چور کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا، گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں