0

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ


کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اگلے 2ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل پانچویں بار پالیسی ریٹ کو مستحکم رکھا گیا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا اور لاک ڈان کے دوران بھی معاشی اعشاریے بہتر ہیں، جون میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی اور کرنٹ اکانٹ خسارہ ایک اعشاریہ 8 ارب ڈالر پر ٹریڈ کررہاہے، بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہاہے، افراط زر کی شرح 9.7 سے کم ہوکر 8.7 فیصد ہوگئی ہے جب کہ کرنٹ اکانٹ خسارے کے بجائے سرپلس ریکارڈ ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں