0

جرمنی کی کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکا


برلن: جرمنی میں ایک کیمیکل سائٹ میں زوردار دھماکے کے بعد آسمان کو چھوتے ہوئے شعلے بلند ہوئے ہیں جس میں ایک شخص کے ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر لیورکوزن کے صنعتی ایریا میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد خوفناک شعلوں نے تیزی سے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور صنعتی علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں