0

شہزاد اکبر تنازع؛ ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور


لاہور: عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی درخواست پر گرفتار کئے گئے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی۔ لاہور پولیس نے کینٹ کچہری میں رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو پیش کیا، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رکن اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ نذیر چوہان اگر کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے، بصورت دیگر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج کر 10 اگست کو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ لاہور پولیس نے جوہر ٹان سے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لیا ہے، نذیر چوہان کی گرفتاری وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت ہوئی ہے۔ پولیس نے نذیر چوہان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی کو تفتیش اور وائس میچنگ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں