0

چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند، بوریوں میں کورونا وائرس موجود


اسلام آباد: بوریوں میں کورونا وائرس موجود ہونے پر چین نے پاکستانی چاول کی درآمد بند کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا چئیرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرازق داد نے شرکت کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں، پاکستانی چاول کی بوریوں کے پیندے میں کورونا وائرس پایا گیا، چین ڈر گیا اور اس نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامرس نے بتایا کہ مچھلی کی چھ کمپینوں کی پیکنگ میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ، چین نے ان کی درآمد بھی بند کردی ہے، چاول کی بوری کے پیندے کے باہر ڈیڈ (مردہ) وائرس تھا جبکہ مچھلیوں کی پیکنگ کے باہر کورونا کے لائیو (زندہ ) وائرس کی موجودگی پائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں