0

کورونا وائرس کا حملہ دماغ کو بھی کمزور کردیتا ہے، ماہرین


لندن: برطانوی ماہرین نے 80 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ کووِڈ 19 کا باعث بننے والا کورونا وائرس (سارس کوو 2) متاثرہ افراد کے دماغ کو بھی کمزور کردیتا ہے۔آن لائن ریسرچ جرنل ای کلینیکل میڈیسن کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں جنوری سے دسمبر 2020 تک 81,337 برطانوی شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات جمع کی گئیں جن کی ذہانت گریٹ برٹش انٹیلی جنس ٹیسٹ اور سوالناموں کے ذریعے جانچی جاتی رہی تھی۔محتاط تجزیئے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے تھے، ان میں ذہانت کی سابقہ اور موجودہ پیمائشوں میں کچھ خاص فرق نہیں تھا جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی اکتسابی صلاحیتوں میں واضح طور پر کمی دیکھی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں