0

داسو میں چینی انجینئرز پر حملہ اور جوہر ٹان دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں


لاہور: داسو میں چینی انجینئرز پر حملہ اور جوہر ٹان دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں۔ذرائع کے مطابق دونوں حملوں کی ٹیم کا تعلق بھارتی حفیہ ایجنسی را سے ثابت ہو رہا ہے۔ داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں لاہور سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔گرفتار دو سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، دونوں پندرہ سال سے ڈیفینس پی بلاک میں رہائش رکھے ہوئے تھے۔ داسو حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی ملکیت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں