0

ہم میں اور اپوزیشن میں نظریے کا فرق ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم میں اور اپوزیشن میں نظریے کا فرق ہے اور اگر ہم نظریے پر کھڑے رہے تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی رہنماوں اور ترجمانوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پر تجاویز طلب کی گئیں اور18 اگست کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں زراعت کے شعبے میں اصلاحات پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی جب کہ علامہ طاہر اشرفی نے مذہبی ہم آہنگی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مختلف شعبوں اقلیتوں کو سب سے زیادہ نمائندگی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں