0

طالبان وفد کی چین میں وزیر خارجہ سے اہم ملاقات


تیانجن: طالبان کے ایک وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں 12 رکنی طالبان وفد نے چین کے شہر تیانجن میں وزیر خارجہ وانگ یی سے اہم ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور افغانستان میں قیام امن و ترقی کے لیے تعاون اور مدد کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ طالبان کو ترکستان اسلامک موومنٹ کے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے چین کے خلاف سرگرمیاں کرنے کے خدشے سے آگاہ کیا جس پر طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں