0

پاکستان میں کروناویکسی نیشن کے لیے31اگست کی ڈیڈلائن

اسلام آباد۔پاکستان میں کروناویکسی نیشن کے لیے ڈیڈلائن مقررکردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہاکہ 31 اگست تک ویکسی نیشن نا کرانے والوں کے کام کرنے پر پابندی ہو گی۔اسد عمر کاکہناتھاکہ ایک سال سے زائد ہو گیا کہ ہم کرونا کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، سندھ حکومت بڑے مستعد انداز میں کرونا کو دیکھ رہی ہپاکستان میں کروناویکسی نیشن کے لیے31اگست کی ڈیڈلائن
ے لیکن وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک بند نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کا عمل آسان ترین کر دیا گیا ہے، 31 اگست تک ویکسین نا لگوانے والوں کے لیے مزید سختیاں کرنے جا رہے ہیں۔
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ، ویکسین نہ لگوانے والے 31 اگست کے بعد ہوٹلز، ریسٹورنٹس، میرج ہالز میں کام نہیں کر سکیں گے، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر کام کرنے والوں کے لیے بھی ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔
اسد عمر نے واضح کیا کہ کچھ وقت جائزہ لینے کے بعد ایک اور فہرست پیش کی جائے گی اور اس کے لیے ایک نئی تاریخ رکھی جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں