0

کرونا وائرس سے دنیامیں اموات کی تعداد 42لاکھ

دنیا کا کوئی خطہ کرونا وائرس وباسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ہلاکتوں کی تعداد42لاکھ ہوگئی۔
کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار 336 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے۔ 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 831 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کرونا کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 28 ہزار 98 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کرونا مریضوں میں دوسرے نمبر پر ہے، جہا 4 لاکھ 22 ہزار 695 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 53 ہزار 272 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 97 لاکھ 97 ہزار 516 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں