0

کلاڈ برسٹ یا بادل پھٹنا کسے کہتے ہیں؟


کراچی: اسلام آباد میں ہونے والی ہوش ربا بارش کو بادل پھٹنے یعنی کلاڈ برسٹ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ لیکن لوگ یہ جاننے کے خواہشمند ہیں کہ کلاڈبرسٹ کسے کہتے ہیں۔ کلاڈ برسٹ کیا ہوتا؟محکمہ موسمیات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کلاڈ برسٹ کو رین گش اور رین گسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اگرکسی چھوٹے علاقے میں مختصر وقفے میں شدید بارش ہوجائے تو اسے کلاڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص علاقے میں ایک گھنٹے میں کم سے کم 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جائے لیکن آج اسلام آباد کے کسی بھی علاقے عین ایک یا دو گھنٹے کے دوران 121 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ نہیں ہوئی ہے۔ کلاڈ برسٹ میں غیرمعمولی بجلی اور بادلوں کی گرج بھی پیدا ہوتی ہے۔ اسی لیے آج کا واقعہ کلاڈ برسٹ کا شاخسانہ نہین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں