0

تاجروں نے سندھ حکومت کے لاک ڈان کے فیصلے کو مسترد کردیا


آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈان کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اجمل بلوچ نے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہی، سندھ حکومت تاجروں کی ویکسینیشن کا عمل ہنگامی طور پر مکمل کرے اور کورونا پر قابو پانے کی ناکامی پر تاجروں پر ظلم نہ کرے۔اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو مشکلات میں نہ ڈالا جائے بلکہ کاروبار کرنے دیا جائے، تاجر برادری کو معاشی طور پر کمزور کرنا ملک کو کمزور کے مترادف ہے، کراچی شہر ملک کا کاروباری حب ہے مکمل لاک ڈان سے اس کا اثر پورے ملک پر پڑے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں