0

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا


اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔شہباز گل نے ٹوئٹر میں کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر ہے تاہم پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے، دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں