0

سندھ حکومت کا کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ جزوی لاک ڈان کا فیصلہ


کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ کل سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈان کا فیصلہ کرلیا۔سندھ خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہرمیں اضافے کوروکنے کے لیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈان 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈان کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریزدودھ کی دکانوں پرپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتربھی بند کردیں گے، 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کو تنخواہ نہیں دیں گے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سڑک پرآنے والوں کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں