0

میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، میڈیا اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انہیں شکست دیں۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے فروغ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں