0

کرونا کی چوتھی لہر کے دوران راولپنڈی میں تشویشناک صورتحال

راولپنڈی۔
کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران راولپنڈی ضلع میں تشویشناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور مثبت کیسوں کی شرح بڑھ کر 12 فیصد ہوگئی ہے۔ چوتھی لہر میں کرونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی۔
گذشہ ہفتہ کے دوران راولپنڈی ضلع میں مثبت کیسوں کی شرح 8.12 فیصد تھی۔جون میں مثبت کیسوں کی شرح 5.4 فیصد تھی۔
ڈویژنل سرویلنس آفیسر و ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے ایک محکمانہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں ماہ جولائی میں کرونا کے کیسوں میں تیز اضافہ ہوا ہے، اس ماہ کے آغاز میں ضلع بھر میں روزانہ 20 کے قریب کیس رپورٹ ہوتے تھے۔ تیسرے ہفتہ سے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور روزانہ کیسوں کی تعداد 70 اور 100 کے درمیان ہو گئی۔ 29جولائی کو راولپنڈی ضلع میں 165 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر راولپنڈی ضلع میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مزید سختی کی ضرورت ہو گی اور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے عمل کو مزید تیز کرنا ہو گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں