0

کیا یہ خفیہ کیپسول امریکی فوجیوں کو بڑھاپے سے محفوظ رکھے گا؟


آسٹن، ٹیکساس: امریکا کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ (سوکوم) نے ایک منصوبے کے تحت ایسا خفیہ کیپسول آزمانے کی تیاری کرلی ہے جو امریکی فوجیوں کی صحت بہتر رکھتے ہوئے بڑھاپے کو بھی روک سکے گی۔یہ تجربات پنٹاگون کے ایک وسیع البنیاد پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد فوجیوں میں عمر رسیدگی اور زخموں سے متاثر ہونے کا عمل سست کرتے ہوئے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ویب سائٹ بریکنگ ڈیفنس کے مطابق، سوکوم کے ترجمان کمانڈر ٹم ہاکنز کا کہنا ہے کہ کیپسول کی شکل میں دی جانے والی اس دوا کی خوراک اور محفوظ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیق مکمل ہوچکی ہے جبکہ امریکی فوجیوں پر اس کی آزمائشیں امریکی مالی سال 2022 سے شروع کردی جائیں گی۔
امریکا میں مالی سال 2022 یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوگا، یعنی توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ آزمائشوں کا آغاز بھی ممکنہ طور پر اس سال کے اختتام تک کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں