0

بھارت سیاسی مقاصد کیلیے عالمی کرکٹرز کو روک کر اپنا ہی نقصان کرے گا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کا انٹرنیشنل کرکٹر ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لیے دبا ڈالنا افسوس ناک ہے، کرکٹ کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کرچکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہرشل گبز پر پابندی کے لیے دبا ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا، اپنے غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لیے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں