0

ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم، اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار پر متفق


مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جب کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں