0

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق


اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 5026 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3 ماہ بعد 8.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں