0

کورونا ویکسی نیشن کے بغیر فضائی سفر پر پابندی، 8 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا


کراچی: ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔ کورونا ویکسی نیشن کے بغیر فضائی سفر کے خواہش مند 8 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیاا ملک میں کورونا کی بھارت قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے لیے تمام ایئر پورٹس کے ڈومیسٹک لاونجز میں خصوصی کاونٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔جناح ٹرمینل پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہو نے پر 8 مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اندورن ملک پروازپر فضائی سفر سے روکے گئیمسافر کراچی سے اسلام آباد سفرکرناچاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں