0

آزاد کشمیر اسمبلی؛ تحریک انصاف کے انوارالحق اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب


مظفر آباد: تحریک انصاف کے امیدوار انوارالحق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپیکر شاہ غلام قادر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق 32 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے 15 ووٹ حاصل کئے۔ ووٹنگ میں کل 49 اراکین نے حصہ لیا جن میں سے 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں