0

اسرائیل، امریکا اور برطانیہ نے جارحیت کی تو فیصلہ کن ردعمل دیں گے، ایران


تہران: ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرانے پر امریکا اور برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ کسی قسم کی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان میں اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملے کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان کی ہلاکت پر امریکا، برطانیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور ایک دوسرے پر الزامات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔3 روز قبل عمان میں اسرائیلی ارب پتی تاجر کی کمپنی کے آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک برطانیہ اور ایک رومانیہ کا شہری تھا۔ اسرائیل، امریکا اور برطانیہ نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بیننٹ نے سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں کہا تھا کہ عمان میں ہمارے آئل ٹینکر پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور ایران تک یہ پیغام اپنے انداز میں پہنچانا جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں