0

امریکا کا روس کے سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم


لندن: امریکا نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے انھیں 3 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے بتایا کہ 24 سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد 3 ستمبر تک امریکا چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔برطانوی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں روس کے امریکا میں سفیر اناتولی آنتونوف نے مزید بتایا کہ تقریبا تمام ہی سفارت کار کسی متبادل کے بغیر امریکا سے واپس وطن جانے پر مجبور ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں