0

انگلینڈ نے پاکستان کے سارے احسان بھلا دیئے


ممبئی: انگلینڈ نے پاکستان کے سارے احسان بھلا دیے اور کورونا وبا میں بھی ٹیم بھجنے کا لحاظ نہ کیا۔انگلینڈ نے بھارتی ایما پر اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ بات خود بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا کو بتائی،ان کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر لیگ کیلیے ریلیز نہیں کر رہا،ہمیں پاکستان سپر لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں مگر کشمیر میں ایونٹ نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی حکومت کے موقف پر قائم ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس کورونا وبا عروج پر ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم انگلینڈ بھیجی تھی مگر ای سی بی نے اس کا بھی لحاظ نہیں کیا،اس نے پاکستان کے سارے احسانات فراموش کردیے،اس کی بڑی وجہ بھارتی خوشنودی ہے جس نے اپنی خواتین کرکٹرز کو دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی،مینز ایونٹ میں بھی چند بھارتیوں کی شرکت پر بات چیت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں