0

سعودی عرب کے غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت


ریاض: سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں، دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں، اونٹ، چوہوں اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔سائنس دانوں کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریافت ہونے والی ہڈیاں ام جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں، ہڈیوں کو غار میں بڑی خوب صورتی سے محفوظ کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں