0

شہبازشریف ماضی بھلا کر آئیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اگر بات کرنا چاہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہے، اس کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، ڈپلو میٹک انکلیو کو محفوظ اور جدید بنانے کے لیے ہدایات کی ہیں، سفارتی علاقے میں 190 کیمرے لگائے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج نے افغان سرحد پر باڑ لگارکھی ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین نہیں آرہے اور نہ ہی طالبان موجود ہیں، 108 لوگ بلوچستان کے راستے پاکستان آئے ہیں، پاکستان آنے والے وہی لوگ ہیں جو یہاں سے گئے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ کی سہولت دی جائے گی، 64 ممالک کو نادرا کے سسٹم سے لنک کیا جا رہا ہے، پیسے لے کر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا میں نہیں رہیں گے، جعلی شناختی کارڈ بنانے والی کالی بھیڑوں کو نکالیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے آن لائن ویزا سسٹم شروع کیا گیا ہے، ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، یہ لوگ آن لائن ویزا اپلائی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں