0

وزیراعظم کا بغیر سود قرضوں اور غربت میں کمی کیلیے پروگرام کا اعلان


راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے اور غربت میں کمی کے لیے وژن پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیایہ اعلان انہوں ںے اسلام آباد میں تین روزہ آئی سی ای سی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے اور شرائط ماننا پڑتی ہیں اس لیے پاکستان کو خود مختارملک بنانے کے لیے بہت ضروری ہے کہ غربت کا خاتمہ کیا جائے اور ملک کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نے وژن پاکستان پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نچلے طبقے کے لیے یہ پروگرام لے کر آ رہے ہیں جس کے تحت غریب خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے جب کہ غریبوں اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود کے قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ ملائیشیا اور دیگر ممالک نے 60 کی دہائی میں پاکستان سے بہت کچھ سیکھا، اس زمانے میں ہمارے پاس ٹاپ بینکرز تھے اور پاکستان کو ایشیا کے ٹائیگر سمجھا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں