0

کراچی میں سب سے کم ویکسی نیشن ہوئی سندھ حکومت کارکردگی بہتر کرے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ شہباز شریف کا نظام سے متعلق بیان خوش آئند ہے، کراچی میں سب سے کم ویکسی نیشن ہوئی سندھ حکومت کارکردگی بہتر کرے۔فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 50 فیصد اور لاہور میں 27 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن ہوگئی لیکن کراچی اور حیدرآباد میں سب سے کم ویکسی نیشن کی گئی، لہذا سندھ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے اور کارکردگی بہتر کرے، اس کی کارکردگی باقی تمام صوبوں سے پیچھے ہے، وفاق سندھ حکومت کو بار بار گورننس بہتر کرنے کا کہتا چلا آرہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب سے 23 مزید قیدی پاکستان پہنچ گئے، دنیا بھر سے معمولی جرائم میں قید سیکڑوں پاکستانی واپس آرہے ہیں، عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کا درد ہے، سعودی عرب میں لیبر کا خیال نہ رکھنے پر پورا سفارت خانہ تبدیل کردیا گیا، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو خصوصی احکامات دیئے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں