کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانے داروں کو بھی کارروائی کا اختیار دے دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے جو ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان داروں، صنعتوں، دفاتر میں پولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے گا۔قبل ازیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو حاصل تھا مگر اب پولیس انسپکٹر اور ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کرسکیں گے۔
0