0

نذیر چوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان


لاہور: پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ترین گروپ کے نذیر چوہان کو ضمانت منظور ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد وہ وزیر جیل پنجاب فیاض چوہان کی رہائش گاہ پہنچے اور شہزاد اکبر سے معاملات حل کروانے میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فیاض چوہان نے نذیر چوہان کو رہائی پر مٹھائی کھلائی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نذیر چوہان کی ضمانت اللہ کے فضل و کرم سے ہوئی ہے، تنازع میں اعلی قیادت کو اعتماد لے کر اپنا کردار ادا کیا، شہزاد اکبر نے انتہائی مثبت انداز میں ثالثی کے کردار کو ادا کرنے میں مدد کی، شہزاد اکبر نے انتہائی مثبت انداز میں ثالثی کے کردار کو ادا کرنے میں مدد کی، انہوں نے وضاحت کر دی ہے کہ وہ ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ہمارا کوئی اختیار نہیں کہ ہم کسی کے عقیدے پر اعتراض کریں اور تحقیقات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں