0

وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ استخارے اور زائچے کی بنیاد پر ہوا


اسلام آباد: پارلیمانی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی کہ قیوم نیازی کیسے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی اس عہدے کے امیدواران میں ہی شامل نہیں تھے اور انہیں کسی رسمی انٹرویو میں بھی نہیں بلایا گیا تھا، کیونکہ بطور امیدوار سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق اور اظہر صادق کا انٹرویو ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی بطور وزیراعظم نامزدگی میں دعاوں کا اثر زیادہ ہوا، استخارہ اور زائچہ میں ضلع پونچھ کا نام آیا جس پر فیصلہ ہوا، وزیراعظم نے امیدواروں اور پارٹی سیاست کو دیکھتے ہوئے روحانی طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی پر انتہائی راز داری سے مشاورت ہوئی اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی حلقوں سے مشاورت کے بعد قرعہ ضلع پونچھ کے نام نکلا جس کے باعث ضلع پونچھ کی 7 نشستوں میں حلقہ ایل اے 18 پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں