0

وفاقی وزیر کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے اور طلبا کو 5 فیصد اضافی نمبر دینے کا اعلان


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ کے علاوہ پورے ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہوا۔اجلاس میں سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں کرونا وائرس کی صورتحال اس وقت بھی تسلی بخش نہیں ہے، ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے، اس کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، 8 اگست کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ امتحانات کو مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں