0

آپ کے چہرے کو دیکھ کر احساسات پڑھنے والا لاکٹ تیار


نیویارک: گزشتہ برس کورنیل یونیورسٹی کے سائنس دانوں ںے انسانی احساسات کو پڑھنے والے کیمرے کا اعلان کیا تھا۔ اب اسے ایک ہار کی شکل دے دی گئی جو بہت سہولت کے ساتھ پہنا جاسکتا ہے۔یہ کیمرا اپنے جدید سافٹ ویئر کی بدولت پورے دن آپ کے احساسات پڑھتا رہتا ہے۔ اسے سی فیس کا نام دیا گیا جس کے معنی ہیں چہرے کو دیکھنے والا، اس میں ایک ہیڈفون نما ساخت کے کونے پر دو کیمرے لگے ہیں جو کانوں پاس موجود ہوتے ہیں۔ یہ کیمرے گالوں گردن اور اس کی حرکات کو دیکھتے ہوئے چہرے کے 42 تاثرات کو دیکھتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں آنکھ، ہونٹ، بھنویں اور چہرے کے تفصیلات بھی ان سے پوشیدہ نہیں رہتی۔ 88 فیصد درستی سے یہ چہرے کے تاثرات جان سکتا ہے اور ان کا اظہار 8 اہم ایموجی کے ذریعے کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں