0

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلی کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق کرایہ کے لیے 7 اسٹیج متعارف کروائے جائیں گے جب کہ کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا، اس کے علاوہ ایک سے 4 کلومیٹر اور ایک سے 10 کلومیٹر کی ترتیب سے کرایے کی مختلف اسٹیج ہیں
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ 50 ہزار افراد سفر کر رہے ہیں، اس وقت کم از کم کرایہ 40 روپے ہے جو اب 20 روپے ہوجائے گا، کرایوں میں کمی سے یہ تعداد ایک لاکھ 25ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں