0

سندھ میں 9 اگست کو لاک ڈان ختم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: این سی او سی نے سندھ میں 9 اگست کو لاک ڈان کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈان کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب این سی او سی نے سندھ میں لگے لاک ڈان کو 9 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔این سی او سی اور سندھ حکومت کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سندھ خصوصا کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں9 اگست سے لاک ڈان ختم کردیا جائے گا، تاہم کورونا کی زیادہ شرح والیعلاقوں میں ایس اوپیز پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، جب کہ صونے میں اسکولز کھولنے اور امتحانات لینے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں سندھ میں ویکسی نیشن کی شرح کو بھی سراہاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں