0

سپریم کورٹ کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مندر پر حملہ ہوا،انتظامیہ اور پولیس کیا کر رہی تھی۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ اے سی اور اے ایس پی موقع پر موجود تھے، انتظامیہ کی ترجیح مندر کے آس پاس 70 ہندوں گھروں کا تحفظ تھا، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک 9 سال کے بچہ کیوجہ سے یہ سارا واقعہ ہوا، جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی، پولیس نے ماسوائے تماشہ دیکھنے کے کچھ نہیں کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں