0

شمالی وزیرستان میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک جوان شہید


شمالی وزیر ستان: دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی شاہد شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہد شہید ہوگیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج پر عزم ہے، شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مذید جلا بخشتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں