0

فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ


لاہور: فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی اہم ذمہ داریوں کی نوید سنادی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور وہ اب وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی، جب کہ پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی، فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، وزیر اعلی پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کی خدمات کو سراہا اور فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں خدمات سر انجام دینے میں تعاون پر وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت پر اعتماد اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں