0

ملک بھر سے دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا


کراچی: کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر دبئی جانے والے سیکڑوں مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔ متحدہ عرب امارات نے ملک میں داخل ہونے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کردی ہے، جس کے باعث ملک بھر سے دبئی جانے والے سیکڑوں مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، جس کے ردعمل میں مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، اور 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈ انٹیجنٹ کی رپورٹ موجود نہیں تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں